Jul 03, 2021 07:30 pm
views : 241
Location : different Areas
MQM-P takes to street for rights of Karachi
حقوق کراچی ریلی، متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں سب کو جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان ) سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، کراچی کے حقوق کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف ریلی نکالی گئی۔
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف حسن سکوائر سے شارع فیصل تک حقوق کراچی ریلی نکالی۔
ریلی کی قیادت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ اس موقع پر روف صدیقی، کنور نوید جمیل،وسیم اختر سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ریلی میں ایم کیوایم کی خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان بھی شامل تھیں۔
احتجاجی ریلی کے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ ریلی کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایم کیو ایم کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوآج ہمارے ساتھ نہیں ان سب کودعوت دے رہا ہوں کراچی مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں۔ مردم شماری میں ہمیں صیحیح نہیں گنا گیا، سب کو جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کوپچھلے دس سالوں میں 6 ہزار575ارب ملے، کراچی شہرکھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے، سندھودیش کا خواب دیکھنے والی سندھ حکومت کو پیک کر کے قانون کے حوالے کریں گے، پیپلزپارٹی کے دس سال پاکستان کی سیکیورٹی کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ایم کیو ایم کنویننر کا کہنا تھاکہ بھٹوکے پاکستان میں کوٹہ سسٹم لگا کرسندھ کوشہری اوردیہی میں تقسیم کردیا، تم نےادھرہم اورادھرہم کا نعرہ لگا کرپہلےپاکستان پھرسندھ کوتقسیم کردیا۔