Jul 04, 2021 05:55 pm
views : 207
Location : Different Places
Karachi- Pakistan reports more than 1,000 new coronavirus cases for fourth consecutive day
کورونا وبا؛ مزید 29 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 1228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے
مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 962,313 ہوگئی ہے جن میں سے 907,284 مریض شفایاب
ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس
طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408
ہوگئی ہے۔