Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2021 05:59 pm views : 224

Location : Different Places

Islamabad- More than 17 million doses of the corona vaccine have been administered in the country
  • Urdu

ملک میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد خوراک لگادی گئیں

پاکستان میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لئے مختلف اقسام کی ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد خواراکیں لگائی جاچکی ہیں، صرف رواں ماہ کے 3 روز میں ملک بھر میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں ہیں۔
این سی او سی کے مطابق تمام اکائیوں کو این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحٰی کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ تمام اسٹاف اور تاجر وں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے. انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا۔ وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عمائدین کو یقین دلایا کہ این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کے لیے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved