Jul 04, 2021 06:02 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Lahore- Rejected political gang staging a new drama in Swat: Fawad Ch
مسترد سیاسی ٹولہ آج سوات میں نیا ڈرامہ کریگا، فواد چوہدری
وفاقی
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد
آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس ڈرامے کے تمام
کردار پٹ چکے ہیں،ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ نہ راستہ نہ ہی
منزل ہے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح یہ لوگ کبھی ایک ڈگر پھر دوسری پر ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عمران خان پر تنقید کافی نہیں، اپنا پروگرام دیں۔