وزیراعلیٰ سندھ اورپرچی چیئرمین امریکاجارہےہیں،حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اورپرچی چیئرمین امریکاجارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ سے30ارب سےزائد پیسے نکلےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کےپیسےبلاول کےاکاؤنٹ میں جمع ہوئے ، پیپلزپارٹی نےسندھ میں لاکھوں ایکڑزمین پرقبضےکیے ، ہوسکتاہےامریکاحساب کتاب کاسیٹلمنٹ کرنےجارہےہوں ، بلاول بھٹوکی سی وی تیارہورہی ہےجوامریکادی جائےگی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ فلم کی ریکارڈنگ کیلئےامریکاجائیں گے ، سعیدغنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتےرہے ، وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف پٹیشن دائرکردی ، فیاض ضمیرعباسی نےشرجیل میمن کوسہولیات دیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب،ڈاکٹرعاصم کوکلیئرکرانےوالاضمیرعباسی تھا ، ضمیرعباسی نیب میں ان کاٹھیکیداربناہواہے ، سندھ کےبجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی زبان بند کی گئی ، بجٹ اجلاس میں زبان بندی کی چارج شیٹ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن بےنقاب کرتےرہیں گے ، اداروں کودھمکاناپیپلزپارٹی کاوطیرہ ہے ، سعیدغنی نیب میں پیش ہوکرجواب دیں ، نیب ایک آزادادارہ ہے ، سندھ میں 65 ہزار ایکڑ زمین اپنوں میں بانٹ دی گئی جن میں سے 43 ہزار ایکڑ زمین پیپلز پارٹی کی جانب سے کوڑیوں کے مول دی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عبداللہ شاہ کے دور میں زمینوں کی بندر بانٹ کا بازار گرم ہوا ، محترمہ کی شہادت کو ابھی انہوں نے استعمال کیا ، پارٹی قبضے میں لی ، ملک کے صدر بن گئے ، زمینوں پر قبضے کئے کمپیوٹر تک میں جعلی ریکارڈ فیڈ کیا گیا ، جنگلات کی 28 لاکھ ایکڑ زمین پر بھی ان کا قبضہ ہے۔