Jul 04, 2021 08:34 pm
views : 220
Location : Super highway cattle market
Karachi- More than 85,000 animals reach Karachi’s cattle market for Eid
کراچی کی سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
کراچی کی سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، شہری گذشتہ برس کے مقابلے قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ کر رہےہیں، بیوپاریوں نے چاند نظر آنے کے بعد خریداری میں تیزی کی امیدیں باندھ لیں۔
عید الاضحی کے لیے مویشوں کا میلہ سج گیا، نو سو ایکڑ پر محیط ایشیاء کی سب بڑی مویشی منڈی نے کراچی میں رونقیں لگا دیں۔ سپرہائی وے پر واقع مویشی منڈی میں ایک لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی ایام میں خریداروں کا رحجان کم ہے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد خریداری میں تیزی کی امیدیں اب بھی باقی ہیں۔
جتنا بھاری جانور اتنی بھاری رقم، خریداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتیں بہت زیادہ ہونے کاشکوہ کیا۔ اندرون ملک سے آئے پیوپاریوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث اس مرتبہ جانور مہنگے ہیں۔
منڈی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ مویشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام تر سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔
ایک لاکھ سے ذیادہ کا بجٹ ہے لیکن اس کے باوجود کوئی سودا نہیں بن پایا ہے۔
ایک شہری محمود کا کہنا تھا کہ جانوروں کی قیمتیں بہت ذیادہ بڑھی ہوئی ہیں،وزیر اعظم آکر دیکھیں کہ غریب آدمی قربانی کیسے کرے گا۔
بیوپاری محمد حنیف کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت ذیادہ ہیں اور ہم مناسب ریٹ ہی وصول کررہے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایک اور بیوپاری محمد سلمان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ تبدیلی آ گئی ہے ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔