کال پانچ منٹ سے طویل ہونے پر 75 پیسے ٹیکس عائد
حکومت
نے موبائل کالز پر ٹیکس عائد کردیا، کال پانچ منٹ سے طویل ہونے پر 75 پیسے
ٹیکس لیا جائے گا۔ عوام نے کال ٹیکس کو مزید بوجھ قرار دے دیا۔
لمبی
کالز کے مزے ختم، پانچ منٹ سے زائد کی کال پر ٹیکس عائد، شہری حکومتی فیصلے
سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ فنانس بل کی منظوری کے بعد 5 منٹ سے زائد کی
کال پر 75 پیسے، 10 منٹ کی کال پر 1 روپے 50 پیسے، 30 منٹ کی کال پر 4 روپے
50 پیسے جبکہ ایک گھنٹے کی کال پر 9 روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس کے باعث لمبی موبائل کالز مجبوری ہے، حکومت عوام کا کچھ تو خیال کرے۔
کاشف علی کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں نے یہ ٹیکس لگا کر ہمیں مزید پریشان کیا ہے
محمد
عمران کا کہنا تھا کہ غریب آدمی پیکج کرکے موبائل استعمال کرتا ہے،حکومت
نے یہ ٹیکس گا کر غلط کیا،ہم تو دعا کریں گے کہ ٹیلی گرام دوبارہ شروع
ہوجائے پھر ہم خط کے ذریعے بات چیت کریں گے۔
محمد آفتاب کا کہنا تھا کہ
موبائل ہمارے لئے سہولت ہے اگر کوئی پانچ منٹ سے لمبی بات کرتا ہے تو وہ
ضروری بات ہی کرتا ہوں حکومت یہ ٹیکس ہٹادے تو اچھا ہوگا۔