Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2021 08:36 pm views : 221

Islamabad- - Mastermind of Johar Town blast is an Indian citizen associated with RAW: NSA Moeed Yusuf
  • Urdu

لاہورجوہرٹاؤن دھماکےمیں بھارت براہ راست ملوث،ماسٹرمائنڈ انڈیا میں قیام پذیر




وفاقی وزیر فواد چودھری نے دنیا کے سامنے مودی سرکار کی دہشتگرد کارروائیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت براہ راست ملوث تھا۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے میڈیا کو لاہور دھماکے اور اس میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت پیش کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن دھماکا ہوا تھا۔ جس گاڑی کے ذریعے دھماکا کیا گیا اس میں 20 کلو بارودی مواد تھا۔ اس افسوسناک دہشتگردی میں 3 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لاہور دھماکے کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے مرکزی ملزم پیٹر سے متعلق تمام شواہد اور ریکارڈ موجود ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا بندوبست اسی پیٹر نامی ملزم نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 جون کو افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم عید گل نے پورے علاقے کی ریکی کی۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ لاہور دھماکے کے سپانسرشپ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ ہمارے پاس تمام رابطوں کے شواہد موجود ہیں۔ اس دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم کا تعلق انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے تیسرے ملک سے پیسے بھجوائے گئے تھے۔
اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ دنیا ایسی دہشتگرد کارروائیوں پر خاموش رہے یا نہ رہے لیکن ہم انھیں بھارت کی دہشتگرد کارروائیوں کے بارے میں بتاتے رہیں گے۔ ہمارے اداروں نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved