Jul 05, 2021 12:59 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports over 1,000 coronavirus cases for fifth straight day
کراچی،
کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے مزید انیس افراد کی زندگیوں کا خاتمہ
کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو سینتالیس نئے مریضوں
کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ
ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، سندھ میں 3 لاکھ 40 ہزار 902، خیبر
پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 533، بلوچستان میں 27 ہزار 419، گلگت
بلتستان میں 6 ہزار 427، اسلام آباد میں 82 ہزار 969 جبکہ آزاد کشمیر میں
20 ہزار 558 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 47 لاکھ 78
ہزار 275 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 245 نئے
ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک
ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں
19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار
427 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 776، سندھ میں 5 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں
4 ہزار 340، اسلام آباد میں 780، بلوچستان میں 312، گلگت بلتستان میں 111
اور آزاد کشمیر میں 588 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔