Jul 05, 2021 02:18 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- We are pleased to inform that our exports to the US during FY 2021increased by 39%, Razzaq daud
اسلام
آباد، تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات
کاحجم پانچ ارب ڈالر سے زائد رہا، مشیر تجارت کہتے ہیں مالی سال دوہزار
اکیس میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں انتالیس فیصد اضافہ ہوا
مالی سال دوہزار اکیس میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں انتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا
کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں
امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر
برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں
قابل تحسین ہیں۔
مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو
3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو
پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5.2 ارب ڈالر کی رہیں،اور یہ تاریخ میں
پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے
زائد رہا ہے۔