Jul 05, 2021 02:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- people are fed up to PTI government now, said Senator Yousuf Baloch
کراچی،چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے اونٹوں کا صدقہ، سینیٹر یوسف بلوچ کہتے ہیں پی ٹی آئی کی کھوکھلی حکومت سے اب عوام تنگ آچکے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے سینیٹر یوسف بلوچ کی جانب سے لیاری چاکیواڑہ میں اونٹوں کا صدقہ دیا گیا۔
اس موقع پر پی پی رہنماء خلیل ہوت، شاہنواز شانی، عزیر رستم لعل، حیدر خان، وسیم سربازی، اعجاز درانی، ہارون رشید، ملا نعیم، حاجی مجید سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پی پی کے سینیٹر یوسف بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لیاری کا گڑھ تھا گڑھ ہے اور گڑھ رہے گا۔ بچہ بچہ کے لبوں پر جئے بھٹو ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی قربانیاں ہمشہ یاد رکھیں جائیں گی۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے۔ پی ٹی آئی کی کھوکھلی حکومت سے اب عوام تنگ آچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو حقوق دیئے۔
تقریب کے اختتام پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔