Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 05, 2021 05:16 pm views : 215

Location : Domestic Place

Islamabad: The next cabinet meeting will decide on TLP, Interior Minister
  • Urdu

اسلام آباد، کابینہ کےاگلےاجلاس میں ٹی ایل پی کےمتعلق فیصلہ ہوگا، وزیرداخلہ کہتے ہیں را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہو گا، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنہ ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزارت نے تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کراچی میں30 افراد تھے جوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے ، نادرا سے 19 افراد کو نکالا گیا ہے، ایف آئی اے میں نوکریوں کے لیے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں، کابینہ کےاگلےاجلاس میں ٹی ایل پی کےمتعلق فیصلہ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی، سیکیورٹی ایجنسیوں کو سلیوٹ کرنے اور پولیس کےکردار کی تعریف کرنے کی بجائے اپوزیشن والے اس میں بھی کیڑے نکال رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جوہرٹاؤن دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے، لیکن ساری قوم ملکی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved