Jul 06, 2021 12:57 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 830 coronavirus cases, 25 deaths in 24 hours
کراچی،
کورونا وائرس نے پچیس انسانی جانوں کے چراغ گل کردیئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں
کے دوران مزید آٹھ سو تیس افراد کورونا وباء کی تیسری لہر کے شکار ہوگئے
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47
ہزار 14، سندھ میں 3 لاکھ 41 ہزار 275، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار
616، بلوچستان میں 27 ہزار 445، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504، اسلام آباد
میں 83 ہزار 48 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 588 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک
بھر میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ
24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 364 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 8 ہزار 648
مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
میں کورونا سے ایک دن میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے
والوں کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 786، سندھ میں 5 ہزار
528، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 343، اسلام آباد میں 780، بلوچستان میں
315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 مریض جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے۔