Jul 06, 2021 01:00 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- If elections are stolen, Pakistan will not move forward: Shahid Khaqan
اسلام
آباد، ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر احتساب بیورو خاموش بیٹھا ہے، شاہد خاقان
عباسی کہتے ہیں آپ نیب چلا لیں یا حکومت چلا لیں، نیب کے ہوتے ہوئے ملک
ترقی نہیں کرسکتا
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
ہے کہ آپ نیب چلا لیں یا حکومت چلا لیں، نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں
کرسکتا، ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر احتساب بیورو خاموش بیٹھا ہے۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو چاہیئے کہ جھوٹے
کیس ختم کریں، میرے خلاف کیس یہ کہ ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی، زبردستی
پلانٹ لگایا گیا۔ حکومتی نااہلی سے 6 دن ایل این جی بند کرنا پڑی، اس کا
ذمہ دار کون ہے، 6 دن ایل این جی بند کرنے سے پورا ملک بیٹھ گیا۔
شاہد
خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ابھی اور بڑھے گی، بجٹ پاس ہوتے ہی
بجلی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوگیا۔ آزاد کشمیر انتخابات پر پوری دنیا کی
نظریں ہیں، آزاد کشمیر کا الیکشن بھی چوری ہوا تو پاکستان کی دنیا میں کیا
عزت رہ جائے گی، جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا، ہم اس کی عزت نہیں کرتے،
الیکشن چوری ہوں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔