Jul 06, 2021 03:10 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Lahore- Opposition always played fixed match, Firdous Ashiq Awan
لاہور، اپوزیشن نے ہمیشہ فکسڈ میچ کھیلا ، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پی ڈی ایم نیوٹرل ایمپائر سے خوف زدہ ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ بند کمروں میں پاؤں پڑتی ہے اور سیاسی جلسوں میں گلے پڑتی ہے۔
ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اندرونی لڑائی میں ن لیگ بے نقاب ہو چکی ہے جب کہ پی ڈی ایم فساد پھیلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک سسٹم لایا جارہا ہے، پنجاب میں گرمی بڑھنے پر سوات میں سیاست چمکائی گئی، اپوزیشن نے ہمیشہ فکسڈ میچ کھیلا جبکہ پی ڈی ایم نیوٹرل ایمپائر سے خوف زدہ ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ای روزگار اسکیم سے نوجوانوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔