Jul 06, 2021 03:30 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Peshawar- Matriculation exams will start from July 10, Shehram Tarkai
پشاور، سراپا احتجاج طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے، شہرام ترکئی کہتے ہیں میٹرک امتحانات دس جولائی سے شروع ہوں گے
وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ کہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں تو وہ طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ حالات ابھی بہت بہتر ہیں، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے، امتحان کو کافی محدود کردیا گیا ہے چند مخصوص مضامین ہی کا امتحان لیا جارہا ہے۔
انہوں نے صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔محکمہ تعلیم میں 80 فیصد عملے نے ویکسی نیشن کی ہے، صوبے میں اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ بھی شروع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم چلائیں گے، شہرام ترکئی نے بتایا کہ 3 ارب روپے بجٹ میں فرنیچر کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، اسمارٹ اسکول کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔