Jul 06, 2021 04:00 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Islamabad- Torkham border closed for all kind of traffic due to Covid-19: Shaikh Rashid
اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ نے طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمد رفت بند کردی، فواد چوہدری کہتے ہیں بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔
اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز این سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے، بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے رواں برس کے لئے 180 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے ہیں۔