Jul 07, 2021 12:50 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,517 coronavirus cases, 17 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے وار جاری، تیسری لہر نے مزید سترہ جانیں لے لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو سترہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 180، سندھ میں 3 لاکھ 42 ہزار 228، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 727، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574، اسلام آباد میں 83 ہزار 155 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 641 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 791، سندھ میں 5 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔