Jul 07, 2021 06:31 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Car prices to go down as govt slashes taxes on auto sector: Khusro
اسلام آباد، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا، خسرو بختیار کہتے ہیں آٹو سیکٹر میں تین لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونگی
وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ آٹو انڈسٹری میں چار لاکھ پندرہ ہزار گاڑیاں بنانے کی استعداد ہے، پچھلے سال ایک لاکھ چونسٹھ ہزار گاڑیاں بنائی گئیں، اگلےسال کم از کم تین لاکھ گاڑیوں کی پروڈکشن پر پہنچیں گے، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ڈیمانڈ بڑھتی ہے۔آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، اس سال 26 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں، اگلے سال 30 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں گی، موٹر سائیکلیں بننے سے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار آسان کریں گے، یہ سیکٹر ساڑھے 3 سو ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جو شخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے گاڑی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو گی، مینو فیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو اس پر جرمانہ ہو گا، چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار کم ہو گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھ کہ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے۔ہمارے قرضے بے انتہا تھے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ملین ڈالر تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو قرضے لینا پڑتے ہیں، ماضی میں ہم قرضوں پر قرضے لیے جا رہے تھے۔ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا۔