Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2021 06:34 pm views : 218

Location : Domestic Place

I will change the fate of the backward areas, this is my duty and determination, CM
  • Urdu

ڈی جی خان، ترقی کا پہیہ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا، صحت کی سہولیات اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کا پہیہ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے، پہلی بار بجٹ میں 66فیصد اضافہ کیا گیا ہے،صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ کے نواحی علاقے چوکی والا براستہ ٹامک انرجی سینٹرسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا ،چوکی والا سے بلوچستان تک براستہ زین،بارتھی سڑک دوفیز میں بنے گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کوسڑک کی تعمیر کے اہم منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، انہوں نے زیر تکمیل پراجیکٹ میں تعمیراتی مٹیریل اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دوں گا،یہی میرا عہداورعزم ہے۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کررہے ہیں۔ میانوالی اوربھکر کو شامل کرنے پرکوٹہ 35فیصد کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے دور دراز علاقوں کے مسائل سے یکسر عاری تھے۔ ہر ضلع اورہر تحصیل میں جاکرمسائل اورضروریات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ آج اپنے بھائیوں کے پاس ان کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے علاقے میں فلاح عامہ کی سکیموں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved