Jul 08, 2021 01:29 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,683 COVID-19 cases, highest in over a month
کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید چوبیس افراد کو کھاگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو تیراسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو تیراسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، سندھ میں 3 لاکھ 43 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 855، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639، اسلام آباد میں 83 ہزار 259 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 49 لاکھ 11 ہزار 743 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 531 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 10 ہزار 609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 980 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 798، سندھ میں 5 ہزار 552، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 590 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔