Jul 08, 2021 01:30 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan launches Pakistan's first-ever locally produced E-bike
اسلام آباد، عوام کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں سوچ بدلنا ہوگی کہ بیرونی امداد اور قرضوں کے بغیر ملک نہیں چلے گا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ہمیشہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہوگا، الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے، ماحولیات میں بہتری کیلئے الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی، معاشی ترقی کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ہمیشہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی، شہروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنانا ہوگا، خوشی ہے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے اقدامات کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، رواں سال پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی، یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، میرایقین ہے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے، اگر آگے ملک میں ڈالر کی کمی ہونے لگی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا تو ترقی پھر رک جائے گی اور آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، اس لیے ابھی سے ڈالر کی کمی کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں، ہر چیز پاکستان میں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جیسے جیسے عوام کا اعتماد بحال ہوگا ٹیکس میں اضافہ ہوگا، ملک کی دولت بڑھے گی اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا، ہماری ذہنی غلامی ہے کہ جب تک بیرونی امداد اور قرضے نہیں آتے ملک نہیں چلے گا، وزیراعظم جب باہر جاتا ہے تو پہلا سوال پوچھتے ہیں کتنے پیسے لائے، ماضی کےحکمرانوں کےکامیاب دورے کی نشانی یہ تھی کہ وہ باہر سے بھیک مانگ کر کتنے پیسے لےکرآیا، جب تک اس ذہنی غلامی سے نہیں نکلیں گے اور اپنے پیر پر کھڑے نہیں ہوں گے اسے پتہ ہی نہیں چلتا کہ اللہ نے ہمیں کتنی طاقت دی ہے، بیساکھیوں سے چلنے والے کو اپنے زور کا اندازہ نہیں ہوتا، اب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے تیسرے راستے پر نکل گیا، جلد عظیم ملک بنے گا۔