Jul 08, 2021 02:10 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government imposed regulatory duties on the import of mobile phones
اسلام آباد، حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، پانچ سو ڈالر سے زائد فی سیٹ پر بائیس ہزار روپے ڈیوٹی عائد ہوگی
حکومت پاکستان نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت تیس ڈالرتک کے موبائل فون پر تین سو روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تیس تا سو ڈالرکے موبائل فون پر تین ہزارروپے، سو تا دو سو ڈالرکے موبائل فون پر سات ہزار پانچ سو روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
دو سو تا تین سو پچاس ڈالر کے موبائل فون پر گیارہ ہزار روپے، تین سو پچاس تا پانچ سو ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر پندرہ ہزار روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پانچ سو ڈالرسے زائد فی سیٹ پر بائیس ہزار روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔