Jul 08, 2021 02:59 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Blasphemy will not be allowed to be misused: Maulana Tahir Ashrafi
اسلام آباد، توہینِ مذہب و رسالت کا غلط استعمال نہیں کرنے دینگے، مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے
وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر توہینِ مذہب اور توہینِ رسالت کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، پیغامِ پاکستان تمام مکاتب فکر کا مشترکہ ضابطہ اخلاق ہے۔