Jul 08, 2021 03:05 pm
views : 235
Location : Accountibility Courts
Islamabad- money laundering reference, Shahbaz Sharif handed over his performance book to the judge
لاہور، منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف نے اپنی کارکردگی کا کتابچہ جج کو دے دیا، قائد حزب اختلاف کہتے ہیں میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اپنی کارکردگی کا کتابچہ احتساب عدالت کے جج کو دے دیا۔
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل، آشیانہ اقبال اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو شہباز شریف پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس پر کارروائی سولہ اگست تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، بجلی کے منصوبے نواز شریف کی نگرانی میں لگائے، اس وقت بجلی کافی اور سستی ترین تھی، ہم نے قوم کی خدمت کی ہے۔
شہباز شریف نے اپنی کارکردگی سے متعلق کتابچہ جج کو دے دیا۔ جج شیخ سجاد نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی افسر کو دی تھی؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا۔