مظفر
آباد، کشمیر الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جاؤں گی،
مریم نواز کہتی ہیں ن لیگ اب پہلے والی ن لیگ نہیں رہی، حکومت کے حلق سے
چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا۔
چھتر
کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور
آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے،
نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکار نے
ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ
کشمیر جاؤ وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی عمران
خان نے آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتےہیں
نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سےبات
شروع اورختم کرتےہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے
الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں
رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔
مریم
نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما و کارکنان کو ووٹ چوری روکنا آگئی
ہے، ڈسکہ کی سیٹ حکومت کے حلق سے نکلوائی تھی، 2018 کے بعد حکومت کو آج
تین سال بعد بھی الیکشن چوری کی ضرورت پڑ رہی ہے، اگر تم نے ن لیگ کا کشمیر
میں جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو آخر تک تمہارا پیچھا کریں گے، شاہراہ
دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، ووٹ چوروں کو الٹے پاؤں کشمیر سے
بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔