Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 08, 2021 05:34 pm views : 224

Location : Domestic Place

Islamabad- There is a fear of spreading Indian type of Corona in the region, PM
  • Urdu

اسلام آباد، خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، وزیراعظم کہتے ہیں اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہمیں مجبوراً پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر اور خاص طور پر ہمارے خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے۔
کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تبدیل ہوتا جارہا ہے، دنیا بھر اور خاص طور پر ہمارے خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت قسم کے وائرس سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بری صورتحال ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری اپیل ہے ماسک پہنیں یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، اس کے استعمال سے ہم خود کو اور اپنے لوگوں کو بچا سکتے ہیں، عوام عید پر ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہمیں مجبوراً پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی، پھر عوام کو روزگار کا مسئلہ ہوگا، سیاحت متاثر ہوگی، کاروبار بند ہوجائیں گے، لہذاٰ عوام احتیاط کریں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں غربت پھیل رہی ہے، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، ماسک کے استعمال سے ہم اپنے ملک اور معیشت کو بچا سکیں گے، چوتھا فیز بےقابو ہوا تو ہمیں پھر لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ بدقسمی سے پاکستان میں کورونا کی ویکسین نہیں بنتی، یہاں جو ویکسین آتی ہے وہ عوام کو لگا دی جاتی ہے، عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بالخصوص شہری آبادی ضروری ویکسین لگوائیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved