Jul 09, 2021 12:15 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,737 COVID-19 cases, 25 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وباء نے مزید پچیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، ایک روز میں سات سو سینتیس نئے مریض سامنے آگئے، اموات کی مجموعی تعداد بائیس ہزار پانچ سو بیس ہوگئی
پاکستان بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس نے مزید پچیس افراد کی جانیں لے لیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) این سی او سی کے مطابق پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 69ہزار 476 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں مزید ایک ہزار 737 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 11 ہزار 383 ہو گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 47ہزار553، سندھ میں 3لاکھ 44ہزار223، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 8، اسلام آباد میں 83ہزار 400 اور بلوچستان میں 27ہزار 781 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 811اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 700افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔ دوہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہرکررہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔
اسد عمرنے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈورشادیوں میں شرکت کرنے والے، انڈورریسٹورنٹ اورجم میں جانے والے لوگ ویکسینیشن کومکمل طور پرنظرانداز کررہے ہیں، اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیزپرعملدر آمد نہیں کریں گے توہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔