Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 09, 2021 12:18 pm views : 239

Location : ISPR

Pakistan will continue to fully support the peace process in Afghanistan, COAS
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، آرمی چیف کہتے ہیں کورونا روک تھام کیلئے پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں بدلتے حالات میں آپریشنل تیاریاں جاری رکھنی چاہیں، ہم کسی سستی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کو آپریشنل تیاریوں، انتظامی امور اور کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیرژن افسروں سے خطاب میں علاقائی اور سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدلتے حالات میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہیں، ہم کسی سستی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ضروری ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
سپہ سالار نے آپریشنل منصوبہ بندی کو سراہا اور سٹرائیک کور فارمیشن کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کورونا روک تھام کیلئے پاک فوج نے سول انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔ عوام کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
قبل ازیں منگلا پہنچے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved