Jul 09, 2021 12:59 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- World Bank has stopped issuing 400 million $ loan to Pakistan
اسلام آباد، ورلڈ بینک نے پاکستان کو چار سو ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا، عالمی بینک کی سب سے اہم شرائط انٹیگریٹڈ کیپسٹی ایکس پینشن پلان کی حتمی منظوری ہے
عالمی بینک نے گذشتہ ماہ پاکستان کو چار سو ملین ڈالر کا قرضہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم جن شرائط پر اتفاق ہوا تھا ان کی عدم تکمیل پر قرض کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے یہ قرض غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے حاصل کرنا تھا۔
فریقین کے دستخط شدہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ورلڈ بینک نے نئی اضافی شرائط پر عمل درآمد کی ڈیڈ لائن میں تین ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔ اس مدت میں شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو قرض کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔
ورلڈ بینک نے شفٹ پروگرام کے تحت چار سو ملین ڈالر جاری کردیئے مگر شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ سے دوسرے پروگرام کیلئے قرض کا اجرا روک لیا۔ اس ضمن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ورلڈ بینک نے قرض کے اجرا کیلئے مذکورہ بالا کے علاوہ بھی کوئی نصف درجن اضافی شرائط عائد کی ہیں جن میں سے کچھ پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر عمل درآمد کیا گیا تھا۔