Jul 09, 2021 02:33 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- Violence case, Affected Couple got married, accused handed over to the police on physical remand
اسلام آباد تشدد کیس میں متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے،دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا
اسلام آباد میں لڑکا اور لڑکی کوبرہنہ اور تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جوڑے نے شادی کرلی، شادی کی تصدیق بیانات ریکارڈ کرانےکےدوران ہوئی۔عدالت نے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
گذشتہ روز اسلام آباد ای الیون لڑکا اور لڑکی کو برہنہ اور تشدد کیس وفاقی پولیس نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے بیانات ریکارڈ کئے تھے، بیانات 161کے تحت بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر راضی ہوئے، کیس میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔
خیال رہے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں چار نوجوانوں کو ایک نوجوان اور لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا۔