Jul 09, 2021 07:00 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Muzaffarabad - We are not fighting for power, we are fighting for the service of the poor, Bilawal
مظفرآباد، ہم الیکشن اقتدارنہیں غریب کی خدمت کیلئے لڑتے ہیں،بلاول بھٹو کہتے ہیں کشمیرکےمستقبل کافیصلہ کشمیری عوام کریں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں نئی نسل کی سیاست کی شروعات ہے،مقبوضہ کشمیرمیں نئی نسل مودی کےمظالم کاجواب دےرہی ہے،ہم نے اپنے بزرگوں کےمشن کومکمل کرناہے۔
کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن اقتدارنہیں غریب کی خدمت کیلئے لڑتے ہیں،قائد عوام نے مزدورکوحقوق دلوائے،سلیکٹڈ ہرپاکستانی سےروٹی،کپڑا،مکان چھین رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیرکےمستقبل کافیصلہ کشمیری عوام کریں گے،شہید بھٹونے رائے شماری کا نعرہ لگایا تھا۔