Jul 10, 2021 05:30 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,828 COVID-19 cases, highest in over a month
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پینتیس افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار آٹھ سو اٹھائیس نئے کیسز سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 793، سندھ میں 3 لاکھ 45 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 162، بلوچستان میں 27 ہزار 863، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 769، اسلام آباد میں 83 ہزار 513 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 935 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 134 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 35 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 815، سندھ میں 5 ہزار 583، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 353، اسلام آباد میں 782، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔