Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 10, 2021 05:40 pm views : 221

Location : Azad e Kashmir

Kashmir issue will be resolved under Nawaz Sharif's leadership: Maryam Nawaz
  • Urdu

شاردہ، عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے، مریم نواز کہتی ہیں نوازشریف ہرشخص کے دل میں بستے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے۔
شاردہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز خالص کشمیری ہیں ،  یہاں ہر شخص میں مجھے نواز شریف نظر آرہا ہے ، نواز شریف ہر شخص کے دل میں بستے ہیں، کشمیریوں کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا،  کشمیریوں کا لیڈر اور سپہ سالار وہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہوتا ہے بھارتی وزیر اعظم پاکستان کی دھرتی پر تشریف لاتے ہیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ  سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر پاکستانیوں کو کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔ عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جیسی سوغات کو جہاں سے لائے ہو واپس لے جاؤ،آج وہی سوغات پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے،  سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا،ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ملک میں غریبوں کی کمر بوجھ سے نہیں مہنگائی کی وجہ سے جھکی ہوئی ہے، عمران خان کا نام لینے پر چینی اور آٹے کی قطاریں ذہن میں آتی ہیں، عمران خان روزہ داروں کو بھکاریوں کی طرح چینی دینے کے حوالے سے یاد آتا ہے، قطاروں میں چینی دینے کے ساتھ انگوٹھے پر نشان لگائے گئے، 2018 میں عمران خان نے بلے کے نشان پر انتخابات چوری کیے تھے، عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے۔ جو سلیکٹرز کے ساتھ مل اقتدار میں آیا ہو اسے آزادی کا کیا علم ہوگا، آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے کو آزادی کی اہمیت کیا پتہ؟۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved