Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 11, 2021 09:26 pm views : 243

Location : Domestic Place

Islamabad- AJK EC Members Call on CECP
  • Urdu

 آزاد کشمیرانتخابات کےشفاف انعقادکیلئےمکمل تعاون فراہم کرینگے،چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کو یقین دہانی کروائی ہےکہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کو عام انتخابات کے صاف، شفاف انعقاد کے لئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
پی آئی ڈی آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان راجہ فاروق نیاز اور فرحت علی میر نے چیف الیکشن کمشنرپاکستان سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو پولنگ کے دن مظفرآباد دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ 25 جولائی کو اپنے دورے کے دوران بعض پولنگ سٹیشنز بھی جائیں گے اور پولنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کی انتخابی فہرست کی تیاری کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ عام انتخابات 2021ء کے لیے مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے بارہ حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران کو بطور ریٹرننگ افسر و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قانون کے مطابق انتخابات کے شفاف اور آزادانہ اور منصفانہ انعقاد میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved