Jul 12, 2021 02:00 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's land not being used against Afghanistan: Fawad Ch
اسلام آباد، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں افغانستان کے حالات کو پاکستان میں اثرانداز نہیں ہونے دیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کہ کابل میں ایک پُرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہم امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔