Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 12, 2021 02:03 pm views : 250

Location : Kashmir

PTI wants to divide Kashmir: Maryam Nawaz
  • Urdu

لیپہ، وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا،مریم نواز کہتی ہیں کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔
لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، ووٹ چور یہاں پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، تین سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کے لئے دھاندلی کرنا پڑتی ہے، عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے، انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ،عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان کو کشمیر میں آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہوا ہے ، نالائق چور عمران خان کی وجہ سے پوری عوام پریشان ہے، عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا، کشمیریوں کا کوئی حق چھین لےاور میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا وہ کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہیں؟۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہیں، نواز شریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے، کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ، نواز شریف کاجرم صرف ایک ہےکہ عوام نےان کو چھوڑنے سے انکارکردیا، ملک کوترقی کی راہ پرچلانا ہے تو نواز شریف کے موقف کو اپنانا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved