Jul 13, 2021 12:50 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,590 coronavirus cases, 21 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکیس افراد جان سے گئے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار پانچ سو نوے نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 509، سندھ میں 3 لاکھ 48 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 593، بلوچستان میں 28 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 972، اسلام آباد میں 83 ہزار 831 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 832، سندھ میں 5 ہزار 613، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 365، اسلام آباد میں 785، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔