Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2021 01:48 pm views : 232

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan wants lasting peace and stability in Afghanistan: FM
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان چاہتا ہے افغانستان ميں دیرپا امن و استحکام ہو، وزیر خارجہ کہتے ہیں بھارت خطے کے امن ميں خلل ڈال رہا ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پراہم بیان میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا، پاکستان اپنی ذمہ دارياں احسن طریقے سے نبھارہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اہم ممالک سے مشاورت کے بعد متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے، اگر خوانخواستہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثرہوں گے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغانستان ميں دیرپا امن و استحکام ہو، ہم پر کب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی، میں ان سے یہی کہوں گا کہ ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائيں اورمل بيٹھ کرراستہ نکاليں، افغانستان کی اہم شخصيات کوبات چيت کی دعوت ديتے ہيں، افغان قائدین بيٹھيں اوربتائيں ہم کيسے ان کی مدد کرسکتے ہيں، بھارت نے افغانستان میں اسپائلرکا کردار ادا کيا، بھارت خطے کے امن ميں خلل ڈال رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو منفی رويے سے منع کرے اوربھارت افغانستان کو امن سے رہنے دے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سنہری موقع ہے کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھايا جائے، پاکستان واحد ملک ہے جو کئی دہائیوں سے 30 لاکھ افغان پناہ گزينوں کی خدمت کررہا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزينوں کی خدمت جاری رکھی، اب اگر خدانخواستہ حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم مزید افغان پناہ گزينوں کو رکھنے کے متحمل نہيں ہوسکتے، ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے 70 ہزارجانوں کے ساتھ ساتھ بھاری معاشی قیمت ادا کی ہے، افغان پناہ گزینوں کی آڑمیں ایسےعناصربھی داخل ہو سکتے ہیں جوہمیں نقصان پہنچائیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزينوں ميں اکثريت معصوم لوگوں کی ہے، یہ معصوم افغان پناہ گزين اپنے ملک واپس لوٹنا چاہتے ہيں، پناہ گزينوں کي آڑميں پاکستان کے دشمن داخل ہوسکتے ہيں، ہم نے بہت بڑی قيمت ادا کی، محتاط رہنا ہمارا فرض ہے، معصوم لوگوں کی جانيں بچانے کا ہميں حق ہے، ہم انسانی ہمدردی کے تحت ان کی معاونت کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنے معصوم لوگوں کا تحفظ بھی ہمیں یقینی بنانا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved