Jul 13, 2021 01:50 pm
views : 245
Location : Domestic Place
For the first time in Karachi, female traffic officers have been deployed on the roads
کراچی میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریفک اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا، خواتین ٹریفک اہلکاروں کو ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا
کراچی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا تاہم انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکار شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کی گئی ہیں، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل سوار ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی دینا اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے،یہ خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمےداری میٹروپول چوک سے ایئرپورٹ تک ہے، انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔