Jul 13, 2021 03:53 pm
views : 255
Location : President House
Islamabad- Taste of Pakistani mango is popular all over the world, President
اسلام آباد، پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھر میں مقبول ہے۔ صدر مملکت کہتے ہیں رواں سال سینتیس ممالک میں آم متعارف کرانے کیلئے آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ماضی میں پنجاب کے کسانوں نے امریکی زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
ایوان صدر میں مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام موجود ہے،ملکی پیداوار بڑھا کر مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھر میں مقبول ہے۔رواں سال 37ممالک میں آم متعارف کرانے کیلئے آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں۔مختلف اقدامات سے پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آم کی پیداوار اور معیار میں اضافے سے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں،پھلوں کی پیدوار بڑھے گی تو ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی۔
صدر مملکت نے عوام سے اپیل ہے کہ عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔