Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2021 03:55 pm views : 250

Location : Kashmir

Opposition crying foul before elections is incomprehensible: Murad Saeed
  • Urdu

فارورڈ کہوٹہ، سیاسی مخالفین کا وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا شور سمجھ سے باہر ہے، مراد سعید کہتے ہیں عمران خان نے امریکا کو للکارا لیکن بلاول وہاں پہنچ گئے، علی امین گنڈاپور بولے کشمیریوں کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا شور سمجھ سے باہر ہے، ان کے اپنے کرتوت ہی ان کی شکست کا سبب بنیں گے، تین چار باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا 4 باریاں لینے والوں نے ہسپتالوں میں سہولتیں دیں ؟ وزیراعظم آزاد کشمیر ن لیگ کا ہے، دھاندلی کیسے ہوگی ؟ نااہل نواز شریف مردہ وزیراعظم تھے، آپ نے بھارت میں حریت رہنماؤں کی جگہ اداکاروں سے ملاقات کی، مخالفین وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، پچیس جولائی کو تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے جس انداز میں لڑا، کسی نے نہیں لڑا، وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بنے، ہم کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، جب عمران خان نے امریکا کو للکارا تو بلاول وہاں پہنچ گئے، بلاول پاکستان سے نو دوگیارہ ہو کر امریکا پہنچ گیا، آصف زرداری نے سی آئی اے کو کہا تھا قبائلی علاقوں پر اور حملے کریں۔
 اس موقع پر وفاقی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں، ہمیں پہلی بار ایسا لیڈر ملا جس نے خودداری کو بحال کیا، انہوں نے قرض لے کر ملک کو مقروض کر دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ملکی وقار میں اضافہ کیا، تھر میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved