Jul 13, 2021 05:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet approved a 15% special allowance for the Armed Forces
اسلام آباد، تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کیلئے پندرہ فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد سپشل الاؤنس کی منظوری دے دی، حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید برآں کابینہ کو اہم شخصیات کی سکیورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر بریفنگ دی گئی،
کابینہ نے ہدایت کی کہ نوشہرہ ریلوے اراضی کا نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے بہتر انتظام یقینی بنایا جائے، کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن میں تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے، گرین ایریاز پر تجاوزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔