Jul 14, 2021 12:45 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,980 coronavirus cases, 24 deaths
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار نو سو اسی نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 258 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 839، سندھ میں 5 ہزار 621، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 371، اسلام آباد میں 786، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔