Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 14, 2021 04:58 pm views : 220

Location : Domestic Place

Islamabad- The system in our country is not moving forward according to the changing situation of the world, Fawad Chaudhry
  • Urdu

اسلام آباد، ہمارے لئے چلینجز کا مقابلہ کرنا مشکل ہے ناممکن نہیں، فواد چوہدری کہتے ہیں کوئی مائی کا لعل ہم سے پوچھے بغیر خطے میں کچھ نہیں کرسکتا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاء فیئرز اینڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نظام دنیا کی بدلتی صورتحال کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، جب تک اپنے آپ کو جدت کی طرف نہیں لائیں گے ہم آگے چل نہیں سکتے، پاکستان بار کونسل اس بات پر ہڑتال پر چلی گئی کہ سینیارٹی پر جج نہیں لگایا۔ سینیارٹی کیا ہوتی ہے اصل میں قابلیت ہوتی ہے۔ بار کو اس پر غور کرنا چاہیے، یہ بیوقوفانہ بات ہے کہ ہمیں اسی کو لینا ہے کیونکہ یہ سینیئر ہے، ججوں کی عمر کی حد نیچے لانی چاہیے، ان کو 40 برس میں جج لگائیں تاکہ وہ کام کر سکیں، ایک بندہ جس کو کچھ نہیں آتا، اور پڑے پڑے سینئر ہو جاتا ہے اس کو کیسے جج لگا دیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے ساتھ لاء فیئرز منفی علامت کے طور پر استعمال کیا جارہاہے، اس وقت وہ طاقتور ممالک جو براہ راست فوجی طاقت کا استعمال نہیں چاہتے، وہ لاء فیئرز کے ذریعے حریف ملک کو دباتے ہیں،ایف اے ٹی ایف میں لاء فیئر ہمارے خلاف استعمال ہوتا رہا ہے، جنیوا معاہدے کے بعد سویت یونین نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکالیں اور ہم پر پریسلر ترمیم لگ گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ ہی نہیں لیا، نبراسکا اسٹیٹ یونیورسٹی نے ہمارے مدرسوں کا نصاب بنایا پھر پلٹ کر ہوچھا بھی نہیں، اب امریکا افغانستان سے جارہا ہے اور ہم کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے کو حل کر کے جائیں، ہم دنیا کی 5ویں بڑی قوم اور ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ہیں، دنیا کی کوئی مائی کا لعل ہم سے ہوچھے بغیر اس خطے میں کچھ نہیں کرسکتا، ہمارے لئے چلینجز کا مقابلہ کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved