Jul 14, 2021 05:01 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government decides to close schools, recreational areas and indoor dining
کراچی
میں نئے کورونا کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ گیارہ فیصد ریکارڈ، سندھ حکومت
نے اسکول، تفریحی مقامات اور انڈور ڈائننگ پھر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس
ہوا۔ جس میں محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز
16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور 1201 کیسز سامنے آئے، اس طرح صوبے میں نئے
کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے، 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح
17.11 فیصد تھی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 21 فیصد، جنوبی میں
15، وسطی میں 12 اور کورنگی میں کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔
بریفنگ کے دوران
بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف قسم کے 356 کیسز
ظاہر ہوئے ہیں، یوکے ویرینٹ کے 92، جنوبی افریقا کے 162، برازیل کے 29،
بھارت کے 66، پی ون کے 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے، اب تک
ویکسین کے 58 لاکھ 70 ہزار 991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ابھی تک
44 لاکھ 65 ہزار 908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانچ فیصد سے کوویڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے، کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے۔
اجلاس
میں ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سے جب کہ
تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لیے اسکول جمعہ
سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نویں کلاس اور اس سے زائد کے لیے
تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند ہوجائیں گے۔