Jul 15, 2021 11:57 am
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,545 COVID-19 cases, highest since late May
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں تیزی آگئی، مہلک وباء نے مزید سینتالیس زندگیاں چھین لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار پانچ سو پینتالیس نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 852، سندھ میں 5 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 596 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔