Jul 15, 2021 12:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Faisal Sultan hints at ban on public transport during Eid
اسلام آباد، ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دیدیا، اسد عمر کہتے ہیں بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں، کورونا ویکسین لگوائیں، بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی۔