Jul 15, 2021 03:50 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad, Maryam Safdar Certified lier and Convicted, Farrukh Habib
اسلام آباد، مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی اور سزا یافتہ ہیں، فرخ حبیب کہتے ہیں نواز شریف کا پورا ٹبر ہی بھگوڑا ہے
وزیر
مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، نواز شریف کا
پورا ٹبر ہی بھگوڑا، بیٹی سزا یافتہ ہیں، ایسے اعزازات کم ہی کسی خاندان کو
حاصل ہوتے ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے مریم صفدر کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے علاج کے لیے ایک انجکشن بھی نہیں
لگوایا، لندن میں پولو میچ، پرتعیش کھانوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ گلگت بلستان کے عوام کی طرح آزاد و جموں کشمیر کے عوام بھی انھیں 25
جولائی کو عبرت ناک شکست دیں گے، پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں سے اگر کسی
کو مودی کی بھتیجی ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو وہ مریم صفدر ہے۔
فرخ حبیب
کا کہنا تھا کہ مودی کی حلف برداری پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نواز شریف
ہندوستان گئے تھے، اوفا مشترکہ اعلامیہ سے کشمیر کا ذکر نکال کر نواز شریف
نے مودی کیساتھ کشمیر کا سودا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں
کے دلیر اور سچے وکیل ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ، ٹرمپ سے ملاقات، او
آئی سی سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے، مریم صفدر، نواز شریف کی
کرپشن کی حقیقی وارث ہیں، ان کی پرورش بھی کرپشن کے پیسوں سے ہوئی ہے۔