Jul 15, 2021 03:57 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- MQM Pakistan has demanded Governor Raj in Sindh
کراچی، ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کردیا، عامر خان کہتے ہیں نادرا میں کالعدم لوگوں کے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر کا کہنا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نادرا پر 50 فیصد غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نادرا میں کالعدم لوگوں کے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے، لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری کی انکوائری ہونی چاہیے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جعل سازی کی، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رپورٹ جاری ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے، جعلی شناختی کارڈز پر 40 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کروائے گئے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔